المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بريدة بن الحصيب الأسلمي يكنى أبا عبد الله باب: سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوعبداللہ
حدیث نمبر: 1153
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ أَبُو حُجْرٍ الْقَزْوِينِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الدَّشْتَكِيُّ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فَضْلُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ فِي الْحُرْمَةِ، كَأُمَّهَاتِهِمْ، وَمَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْقَاعِدِينَ يَخْلُفُ أَحَدًا مِنَ الْمُجَاهِدِينَ فِي أَهْلِهِ، ويَخُونُهُ فِيهِمْ، إِلَّا وَقَفَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ هَذَا خَانَكَ فِي أَهْلِكَ فَخُذْ مِنْ عَمَلِهِ مَا شِئْتَ "ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجاہدین کی عورتوں کی حرمت گھر بیٹھنے والوں پر ایسی ہے جیسے ان کی مائیں، اور گھر بیٹھنے والوں میں سے جو کوئی کسی مجاہد کے پیچھے اس کے گھر والوں میں اس کی جگہ لے اور اس میں اس کی خیانت کرے، تو اسے قیامت کے دن اس (مجاہد) کے سامنے روکا جائے گا، اور اس سے کہا جائے گا: اس نے تمہارے گھر والوں میں تمہاری خیانت کی، تو اس کے عمل میں سے جو چاہو لے لو۔“