❮
❯
حدیث نمبر: 11215
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خُنَيْسٍ الْمَكِّيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي جَدُّكَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُما، يَقُولُ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَأَيْتُنِي فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، كَأَنِّي أُصَلِّي عِنْدَ شَجَرَةٍ، وَكَأَنِّي قَرَأْتُ سُورَةَ السَّجْدَةِ، فَسَجَدْتُ فَرَأَيْتُ الشَّجَرَةَ كَأَنَّهَا سَجَدَتْ بسُجُودِي، وَكَأَنِّي أَسْمَعُهَا وَهِي تَقُولُ: اللهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْ مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «فَقَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَةَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ كَمَا أَخْبَرَهُ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَةِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میں نے اس رات خواب میں دیکھا کہ گویا میں ایک درخت کے پاس نماز پڑھ رہا ہوں، اور گویا میں نے سورۃ السجدہ پڑھی، تو میں نے سجدہ کیا، تو میں نے دیکھا کہ درخت نے بھی میرے سجدے کے ساتھ سجدہ کیا، گویا میں اسے (درخت کو) یہ کہتے سن رہا ہوں: اے اللہ! اس سجدے کے بدلے میرے لیے اپنے ہاں اجر لکھ دے، اور اس کے ذریعے مجھ سے گناہ دور فرما، اور اسے میرے لیے اپنے ہاں ذخیرہ بنا دے، اور مجھ سے ایسے ہی قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے داؤد علیہ السلام سے قبول فرمایا تھا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: پھر رسول اللہ ﷺ نے سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمائی تو میں نے آپ ﷺ کو اپنے سجدے میں وہی الفاظ کہتے سنا جو اس آدمی نے درخت کے قول کے بارے میں بتائے تھے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11215
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 129، حدیث 11262