المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس باب: عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11201
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ مُعَاوِيَةَ أَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ فَقَالَ: «دَعَوْنَا مِنْ مُعَاوِيَةَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک رکعت وتر پڑھی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”معاویہ کو ہمارے حال پر چھوڑ دو، وہ نبی کریم ﷺ کی صحبت اختیار کر چکے ہیں۔“