المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس باب: عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11199
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: {حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا} [يوسف: ١١٠] قَالَ: «كَانُوا بَشَرًا فَضَعُفُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ أُخْلِفُوا» ، وَقَرَأَ {حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ} [البقرة: ٢١٤]ترجمہ
...ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں: ”یہاں تک کہ جب رسول مایوس ہو گئے اور انہوں نے گمان کیا کہ ان سے جھوٹ کہا گیا تھا“ [یوسف: 110] فرماتے ہیں: ”وہ بھی بشر تھے، تو کمزور پڑ گئے اور گمان کیا کہ ان سے وعدہ خلافی کی گئی ہے۔“ اور یہ آیت پڑھی: ”یہاں تک کہ رسول کہہ اٹھا“ [البقرہ: 214]۔