المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس باب: عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11194
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي هَذِهِ الْآيَةِ {إِلَّا الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا} [النساء: ٩٨] قَالَ: «كُنْتُ أَنَا وَأُمِّي مِمَّنْ عَذَرَ اللهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں: ”سوائے کمزور مردوں، عورتوں اور بچوں کے جو کوئی تدبیر نہیں کر سکتے اور نہ کوئی راستہ پاتے ہیں“ [النساء: 98] فرماتے ہیں: ”میں اور میری والدہ ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اللہ نے معذور قرار دیا۔“