المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن سابط، عن ابن عباس باب: عبدالرحمن بن سابط کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْقُرْمُطيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْهَرَوِيُّ، ثنا أَبُو ضَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ سَمْعَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَعَلَّكَ أَنْ تَبْقَى بَعْدِي حَتَّى تُدْرِكَ قَوْمًا يُكَذِّبُونَ بِقَدَرِ اللهِ الذُّنُوبَ عَلَى عِبَادِهِ اشْتَقُّوا كَلَامَهِمْ ذَلِكَ مِنَ النَّصْرَانِيَّةِ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فابْرءُوا إِلَى اللهِ عَنْهُمْ» . فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ يَدَيْهِ وَيَقُولُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَبْرَأُ إِلَيْكَ مِنْهُمْ كَمَا أَمَرَ نَبِيُّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن سابط رحمہ اللہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”شاید تم میرے بعد زندہ رہو یہاں تک کہ تم ایسے لوگوں کو پاؤ جو بندوں پر ان کے گناہوں میں اللہ کی تقدیر کو جھٹلاتے ہیں، انہوں نے اپنی یہ بات عیسائیت سے اخذ کی ہے، تو جب ایسا ہو تو اللہ کے حضور ان سے بیزاری کا اظہار کرو۔“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تیرے حضور ان سے اسی طرح بیزاری کا اظہار کرتا ہوں جیسا تیرے نبی ﷺ نے حکم دیا۔“