حدیث نمبر: 10954
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الْمُعَافَى مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُرْقِبُوا أَمْوَالَكُمْ فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا فَهُوَ لِمَنْ أُرْقِبَهُ» . وَالرُّقْبَى أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ: هَذَا لِفُلَانٍ مَا عَاشَ، فَإِنْ مَاتَ فُلَانٌ فَهُوَ لِفُلَانٍ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اپنے مال رقبیٰ کے طور پر مت دو، جسے رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دی جائے وہ اسی کی ہو جاتی ہے جسے دی گئی ہے۔“
اور رقبیٰ یہ ہے کہ آدمی کہے: یہ فلاں کے لیے ہے جب تک وہ زندہ ہے، پھر اگر فلاں فوت ہو جائے تو یہ فلاں (دوسرے) کی ہو جائے گی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10954
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 47، حدیث 11000