المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10952
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَاءِ عَلَى الْقَدَمَيْنِ قَالَ: «هِي السُّنَّةُ» فَقُلْتُ: إِنَّا لَنَرَاهُ جَفَاءً بِالرَّجُلِ فَقَالَ: «هِي سُنَّةُ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
طاؤس رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اقعاء (دونوں پاؤں پر بیٹھنے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ سنت ہے۔“ میں نے عرض کیا: ہم تو اسے آدمی کے لیے سختی (بے آرامی کی بات) سمجھتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ تمہارے نبی ﷺ کی سنت ہے۔“