المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10948
حَدَّثَنَا وَرْدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَقَدْ أُهْدِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكُرَاعِ الْغَمِيمِ رِجْلُ حِمَارٍ وَحْشِيٍّ، فَرَدَّهُ إِلَى صَاحِبِهِ، وَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ وَقَالَ: «إِنَّا مُحْرِمُونَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کو کُراعِ الغمیم کے مقام پر جنگلی گدھے کی ران تحفے میں دی گئی، تو آپ ﷺ نے اسے دینے والے کو واپس کر دیا اور معذرت کرتے ہوئے فرمایا: ”ہم احرام کی حالت میں ہیں۔“