المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10935
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ ذَكَرَ قَوْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ وَيَمَسُّ طَيِّبًا أَوْ دُهْنًا إِنْ كَانَ لِأَهْلِهِ؟ قَالَ: «لَا أَعْلَمُهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں نبی کریم ﷺ کا فرمان بیان کیا۔ (طاؤس کہتے ہیں:) تو میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا وہ خوشبو یا تیل بھی لگائیں گے اگر ان کے پاس ہو؟ تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس کا علم نہیں۔“