المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طاوس، عن ابن عباس باب: طاؤس کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10912
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «إِنَّمَا رَمَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، لِأَنَّ الْمُشْرِكِينَ رَأَوْا بِهِ جَهْدًا وَبِأَصْحَابِهِ فَرَمَلَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے بیت اللہ کے طواف میں اور صفا و مروہ کے درمیان رمل (تیز چال) اس لیے کی کہ مشرکین نے آپ ﷺ اور آپ کے صحابہ میں کمزوری دیکھی تھی، اس لیے آپ ﷺ نے رمل کی۔“