المعجم الكبير للطبراني
باب الباء— حرف با سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن بلال باب: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1090
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ النَّاقِدُ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بِلَالٌ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ»ترجمہ
عبدالرحمن (بن ابی لیلیٰ) بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، تو جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو نماز کی طرف دوڑو۔“