حدیث نمبر: 10893
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَعْدَ التَّشَهُّدِ: «اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ تشہد کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور دجال کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10893
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 29، حدیث 10939