المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس باب: محمد بن عمرو بن عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10746
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: دَخَلْتُ بَيْتَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَجَدْتُ فِيهِ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، فَتَذَاكَرْنَا الْوُضُوءَ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ، فَقُلْنَا: أَنْتَ رَأَيْتَهُ؟ فَأَشَارَ إِلَى عَيْنَيْهِ فَقَالَ: بَصُرَ عَيْنِيترجمہ
محمد بن عمرو بن عطاء بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی زوجہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوا، تو وہاں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پایا، ہم نے آپس میں اس چیز سے وضو کرنے کے بارے میں بات چیت کی جسے آگ نے چھوا ہو، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ وہ چیز کھاتے جسے آگ نے چھوا ہو، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔ ہم نے کہا: کیا آپ نے خود یہ دیکھا؟ تو انہوں نے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: میری آنکھوں نے دیکھا۔