المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن المسيب عن ابن عباس باب: سعید بن مسیب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10646
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، وَهِشَامٌ، وَأَبَانُ، وَهَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَقَفَهُ هِشَامٌ، وَرَفَعَهُ الْبَاقُونَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ» . زَادَ هَمَّامٌ: قَالَ قَتَادَةُ: لَا نَعْلَمُ الْقَيْءَ إِلَّا حَرَامًاترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ہشام نے اسے موقوف بیان کیا اور باقی راویوں نے نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا ہدیہ واپس لینے والا اپنی قے دوبارہ کھانے والے کی طرح ہے۔“
ہمام نے یہ اضافہ کیا کہ قتادہ نے کہا: ہم قے کو حرام کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔