المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» قَالَ: «اللهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ، وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ، وَأَهْلَ الْكِبْرِيَاءِ وَالْمَجْدِ، لَا مَانِعَ لَمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ» .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے تو یہ فرماتے: ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے حمد ہے، آسمانوں بھر، اور ان کے درمیان جو کچھ ہے اس بھر، اور اس کے بعد جو کچھ تو چاہے اس بھر، اے تعریف کے لائق، اے بڑائی اور بزرگی والے! جو تو عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور کسی مرتبے والے کو اس کا مرتبہ تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دیتا۔“