المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10454
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَبْدِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالُوا: ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ؛ فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَرَجُلٍ كَانَ بِأَرْضِ فَلَاةٍ، فَحَضَرَهُ صَنِيعُ الْقَوْمِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُودِ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا، وَأَجَّجُوا نَارًا فَأَنْضَجُوا مَا فِيهَاترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”چھوٹے گناہوں سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں۔“ رسول اللہ ﷺ نے ان کی مثال اس طرح بیان فرمائی: ”جیسے کچھ لوگ ایک بیابان میں تھے، انہیں کھانا پکانے کی ضرورت پیش آئی، تو ایک آدمی ایک لکڑی لے آیا، اور دوسرا آدمی ایک لکڑی لے آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس طرح لکڑیوں کا ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر آگ دہکائی اور اس پر جو کچھ پکانا تھا اسے خوب پکا لیا۔“