المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10391
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ ظُلْمًا، إِلَّا كَانَ عَلَى ابْنِ آدَمَ مِنْهُ» . هَكَذَا رَوَاهُ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ شَقِيقٍ، وَقَالَ النَّاسُ: عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی جان ناحق قتل کی جاتی ہے، اس کے گناہ کا ایک حصہ آدم علیہ السلام کے (پہلے قاتل) بیٹے پر بھی ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس طرح سلیمان تیمی نے اسے اعمش سے، انہوں نے عبداللہ بن مرہ سے، انہوں نے شقیق سے روایت کیا، جبکہ عام محدثین اسے اعمش سے، عبداللہ بن مرہ سے، (شقیق کی بجائے) مسروق سے روایت کرتے ہیں۔