المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10369
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبُنَانِيُّ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَجِيءُ الْمَقْتُولُ آخِذًا قَاتِلَهُ وَأَوْدَاجُهُ تَشْخُبُ دَمًا عِنْدَ ذِي الْعِزَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: فِيمَ قَتَلْتَهُ؟ فَإِنْ قَالَ: قَتَلْتُهُ لِتَكُونَ الْعِزَّةُ لِفُلَانٍ، قَالَ: هِيَ لِلَّهِ "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مقتول اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے اللہ کے پاس آئے گا، اس کی رگیں خون بہا رہی ہوں گی، وہ کہے گا: اے رب! اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ تو اللہ (قاتل سے) پوچھے گا: تو نے اسے کیوں قتل کیا؟ اگر اس نے کہا: میں نے اسے اس لیے قتل کیا تاکہ فلاں کی عزت قائم رہے، تو اللہ فرمائے گا: عزت تو صرف اللہ کے لیے ہے۔“