المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10299
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ يَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَاتِهِمْ، وَشَهَادَاتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر ایسے لوگ آئیں گے جن کی قسمیں ان کی گواہیوں سے اور ان کی گواہیاں ان کی قسموں سے پہلے آ جائیں گی۔“