المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10285
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ، ثنا أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ، ثنا جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي قَوْلِهِ {يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ} [إبراهيم: ٤٨] ، قَالَ: «أَرْضٌ بَيْضَاءُ كَأَنَّهَا فِضَّةٌ، لَمْ يُسْفَكْ فِيهَا دَمٌ حَرَامٌ، وَلَمْ يُعْمَلْ فِيهَا بِمَعْصِيَةٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان ”جس دن زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی“ [سورۃ ابراہیم: 48] کے بارے میں فرمایا: ”ایک سفید زمین ہوگی گویا وہ چاندی ہو، جس میں کبھی ناحق خون نہ بہایا گیا ہو اور نہ اس میں کوئی گناہ کیا گیا ہو۔“