❮
❯
حدیث نمبر: 10214
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْخُشَنِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْحَرَشِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ أَبَانَ يَعْنِي الْعَطَّارَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " يُبْعَثُ مُنَادٍ عِنْدَ حَضْرَةِ كُلِّ صَلَاةٍ فَيَقُولُ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا عَنْكُمْ مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ وَتَسْقُطُ خَطَايَاهُمْ مِنْ أَعْيُنِهِمْ، وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، ثُمَّ يُوقِدُونَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى نَادَى: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَصْرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْمَغْرِبُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَتَمَةُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَيَنَامُونَ وَقَدْ غُفِرَ لَهُمْ "، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَمُدْلِجٌ فِي خَيْرٍ، وَمُدْلِجٌ فِي شَرٍّ» .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نماز کے وقت ایک منادی بھیجا جاتا ہے، وہ کہتا ہے: اے بنی آدم! اٹھو اور وہ آگ بجھاؤ جو تم نے اپنی جانوں پر بھڑکائی ہے، تو وہ اٹھتے ہیں، پاکی حاصل کرتے ہیں تو ان کے گناہ ان کی آنکھوں سے جھڑ جاتے ہیں، اور نماز پڑھتے ہیں تو اس کے درمیانی گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، پھر وہ اس کے بعد پھر (گناہوں کی آگ) بھڑکاتے ہیں، پھر جب ظہر کا وقت ہوتا ہے تو وہ ندا دیتا ہے: اے بنی آدم! اٹھو اور وہ آگ بجھاؤ جو تم نے اپنی جانوں پر بھڑکائی ہے، تو وہ اٹھتے ہیں، پاکی حاصل کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں تو ان کے درمیانی گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ پھر جب عصر کا وقت ہوتا تو اسی طرح، پھر جب مغرب کا وقت ہوتا تو اسی طرح، پھر جب عشاء کا وقت ہوتا تو اسی طرح، تو وہ سو جاتے اس حال میں کہ ان کی بخشش ہو چکی ہوتی۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو راتوں کو چلنے والا بھلائی میں بھی ہوتا ہے اور رات کو چلنے والا برائی میں بھی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10214
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 141، حدیث 10252