المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10169
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْخَلِيلِ الْخَزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّهَا سَيَكُونُ أُمَرَاءُ يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ وَيَخْنُقُونَهَا إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، وَإِنَّهَا صَلَاةُ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْ حِمَارٍ، وَصَلَاةُ مَنْ لَا يَجِدُ بُدًّا، فَمَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ ذَلِكَ الزَّمَانَ فَلْيَجْعَلِ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ سُبْحَةً»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو مار ڈالیں گے اور اسے سورج ڈوبنے کے قریب تک دبائے رکھیں گے، اور وہ ایسے شخص کی نماز ہوگی جو گدھے سے بھی بدتر ہے، اور اس شخص کی نماز جسے کوئی چارہ نہ ملے، پس تم میں سے جو اس زمانے کو پائے وہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرے، اور ان کے ساتھ پڑھی گئی نماز کو نفل شمار کرے۔“