المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 10136–10518) باب: (احادیث 10136 تا 10518)
حدیث نمبر: 10153
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا فَرَغَ قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟ قَالَ: «لَا، إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلَكُمْ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي» ، فَاسْتَقْبَلَ بِهِمُ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ وَكَبَّرُوا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا نماز میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، میں تو تمہاری طرح ایک انسان ہوں، جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو“، پھر آپ نے ان کے ساتھ قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہی اور سب نے تکبیر کہی، پھر آپ نے سجدہ کیا اور سب نے سجدہ کیا، پھر آپ نے تکبیر کہی اور سجدہ کیا اور سب نے سجدہ کیا، پھر آپ نے اپنی دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرا۔