المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الاختلاف عن الأعمش في حديث عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " عليكم بالباءة " باب: اعمش سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نکاح کو لازم پکڑو“
حدیث نمبر: 10132
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ؛ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصِّيَامِ؛ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ» .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے نوجوانو! تم میں سے جو نکاح کی استطاعت رکھے وہ نکاح کر لے؛ کیونکہ یہ نگاہ کو زیادہ نیچی رکھنے والا اور شرمگاہ کی زیادہ حفاظت کرنے والا ہے، اور جو استطاعت نہ رکھے وہ روزہ رکھے؛ کیونکہ یہ اس کے لیے شہوت کو دبانے کا ذریعہ ہے۔“