المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الاختلاف عن الأعمش في حديث عبد الله بن مسعود أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بقتل حية بمنى " باب: اعمش سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے منیٰ میں ایک سانپ کے مارنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 10116
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ، فَقَالَ: «اقْتُلُوهَا» ، فَسَبَقَتْنَا، وَقَالَ: «وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک غار میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک سانپ نکلا، تو آپ نے فرمایا: ”اسے مار ڈالو“، مگر وہ ہم سے آگے نکل گیا، تو آپ نے فرمایا: ”اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا جیسے تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا۔“