المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الاختلاف عن الأعمش في حديث عبد الله بن مسعود أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بقتل حية بمنى " باب: اعمش سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث میں اختلاف کہ نبی کریم ﷺ نے منیٰ میں ایک سانپ کے مارنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 10113
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ بِمِنًى فَوَثَبَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْتُلُوهَا» ، فَابْتَدَرْنَاهَا فَسَبَقَتْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم منیٰ کے ایک غار میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک سانپ ہم پر جست لگا کر نکلا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے مار ڈالو“، ہم اس کی طرف دوڑے مگر وہ ہم سے آگے نکل گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے تمہارے شر سے بچا لیا گیا جیسے تمہیں اس کے شر سے بچا لیا گیا۔“