حدیث نمبر: 10105
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: صَلَّى عُثْمَانُ بِمِنًى أَرْبَعًا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ عُمَرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ تَفَرَّقَتْ بِكُمُ الطُّرُقُ، فَلَوَدِدْتُ أَنَّ لِي بِأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ رَكْعَتَيْنِ مُتَقَبَّلَتَيْنِ
ترجمہ

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں چار رکعتیں پڑھیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعتیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو رکعتیں پڑھی ہیں، پھر تمہارے راستے الگ الگ ہو گئے، کاش کہ مجھے چار رکعتوں کے بدلے دو مقبول رکعتیں مل جاتیں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10105
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 115، حدیث 10141