المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الْمُعَافَى الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمَيْنِ، وَعَنْ صَلَاتَيْنِ، وَعَنْ لِبَاسَيْنِ، وَعَنْ مَطْعَمَيْنِ، وَعَنْ نِكَاحَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ: فَأَمَّا الْيَوْمَانِ فَيَوْمُ الْفِطْرِ وَيَوْمُ الْأَضْحَى، وَأَمَّا الصَّلَاتَانِ فَصَلَاةٌ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَصَلَاةٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَأَمَّا اللِّبَاسَانِ فَأنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا يَكُونَ بَيْنَ عَوْرَتِهِ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ، فَتُدْعَى تِلْكَ الصَّمَّاءَ، وَأَمَّا الْمَطْعَمَانِ فَأَنْ يَأْكُلَ بِشِمَالِهِ وَيَمِينُهُ صَحِيحَةٌ، وَيَأْكُلَ مُتَّكِئًا، وَأَمَّا الْبَيْعَتَانِ فَيَقُولُ الرَّجُلُ: تَبِيعُ لِي وَأَبِيعُ لَكَ، وَأَمَّا النِّكَاحَانِ فَنِكَاحُ الْبَغِيِّ، وَنِكَاحٌ عَلَى الْخَالَةِ وَالْعَمَّةِ "سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے دو روزوں، دو نمازوں، دو لباسوں، دو کھانوں، دو نکاحوں اور دو بیع (خرید و فروخت کے طریقوں) سے منع فرمایا: رہے دو دن تو وہ عید الفطر اور عید الاضحی کا دن ہیں، اور رہیں دو نمازیں تو وہ فجر کے بعد کی نماز ہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کے بعد کی نماز ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، اور رہے دو لباس تو یہ کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے اور اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو، اسے صماء کہا جاتا ہے، اور رہے دو کھانے تو یہ کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے جبکہ اس کا دایاں ہاتھ صحیح سالم ہو، اور یہ کہ ٹیک لگا کر کھائے، اور رہیں دو بیع تو یہ کہ آدمی کہے: تو میرے لیے بیچ اور میں تیرے لیے بیچوں گا، اور رہے دو نکاح تو ایک زانیہ عورت سے نکاح اور دوسرا خالہ اور پھوپھی کو اکٹھا نکاح میں لانا۔