حدیث نمبر: 10044
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةَ الْحَاجَةِ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ، نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ، مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا} [الأحزاب: ٧٠] الْآيَةَ، {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: ١٠٢] ، {يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ} [النساء: ١] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، أَمَّا بَعْدُ "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبۃ الحاجہ سکھایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اسی کی حمد کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں، جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا، اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں، ”اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو“ [سورۃ الاحزاب: 70] آیت مکمل، ”اے ایمان والو! اللہ سے ویسا ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے، اور مسلمان ہونے کی حالت کے سوا ہرگز موت نہ آئے“ [سورۃ آل عمران: 102]، ”اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمہیں پیدا کیا“ [سورۃ النساء: 1] آیت کے آخر تک، اما بعد۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10044
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 98، حدیث 10080