❮
❯
حدیث نمبر: 9437
حَدَّثَنَا هَيْثَمٌ ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ النَّسَائِيُّ ، نَا الْخَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُجَاعٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ أَكَلَتْنَا الضَّبُعُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الدُّنْيَا تُفْتَحُ عَلَيْكُمْ ، فَيَا لَيْتَ أُمَّتِي لَا يَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدَةَ إِلَّا هُشَيْمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْخَضِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں تو قحط سالی نے کھا لیا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر دنیا (کے دروازے) کھول دیے جائیں گے، پس کاش! میری امت ریشم (کا لباس) نہ پہنے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیدہ سے ہشیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں خضر بن محمد منفرد ہیں، اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9437
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبيدة بن معتب متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وفيه عبيدة بن معتب وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 143»»