❮
❯
حدیث نمبر: 9423
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَزْمِيُّ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ فُرَاتٍ ، مَوْلَى عَائِشَةَ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَةُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ دَخَلَ الرَّهَجُ جَوْفَهُ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ أَبَدًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا صَدَقَةُ ، وَلَا عَنْ صَدَقَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کے پیٹ میں (اللہ کی راہ کا) غبار داخل ہو گیا، وہ کبھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے صدقہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور صدقہ سے قاسم بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن عمار اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الهاء / حدیث: 9423
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25187»