المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9405
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَسَحَّرُوا ؛ فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سحری کھایا کرو، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب بن عطاء سے صرف ابو اسماعیل نے روایت کیا ہے، اور احمد بن ابراہیم اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“