المعجم الأوسط
باب الهاء— حرفِ ہاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْهَيْثَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ہیثم ہے۔
حدیث نمبر: 9392
حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، نَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ الْمَوْصِلِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَيٍّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : نِعْمَ الْمِيتَةُ أَنْ يَمُوتَ الرَّجُلُ دُونَ حَقِّهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حَيٍّ إِلَّا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ .
ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کیا ہی اچھی موت ہے کہ آدمی اپنے حق کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن حی سے معافی بن عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“