المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9213
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ ، اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ أَنْ يَقْضِيَهُ ، I " فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْضِيَ عَنْهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا زَمْعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهَا أَبُو قُرَّةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی والدہ کی ایک نذر کے بارے میں فتویٰ پوچھا جو ان کے ذمے تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ ان کی طرف سے اسے پورا کریں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو یعقوب بن عطاء سے زمعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قرہ ان کی روایت میں منفرد ہیں۔“