المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9211
حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا أَبُو حُمَةَ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ - وَذَكَرَتْ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ : وَلَمْ أَكُنْ رَأَيْتُ امْرَأَةً قَطُّ خَيْرًا فِي الدِّينِ مِنْ زَيْنَبَ ، أَتْقَى لِلهِ ، وَأَصْدَقَ حَدِيثًا ، وَأَوْصَلَ لِلرَّحِمِ ، وَأَعْظَمَ صَدَقَةً ، وَأَشَدَّ ابْتِذَالًا لِنَفْسِهَا فِي الْعَمَلِ الَّذِي يُتَصَدَّقُ بِهِ ، وَيُتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللهِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ کی زوجہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”میں نے دین کے معاملے میں زینب سے بہتر کوئی عورت نہیں دیکھی، وہ اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والی، بات کی سب سے زیادہ سچی، سب سے بڑھ کر صلہ رحمی کرنے والی، سب سے زیادہ صدقہ کرنے والی، اور اس کام میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ مشقت میں ڈالنے والی تھیں جس کی کمائی صدقہ کی جاتی اور جس کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کیا جاتا۔“