المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُفَضَّلٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مفضل ہے۔
حدیث نمبر: 9209
وَبِهِ ، قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اشتمالِ صماء (یعنی پورے جسم پر اس طرح چادر لپیٹ لینا کہ ہاتھ نکالنے کی گنجائش نہ رہے) سے منع فرمایا، اور اس بات سے بھی منع فرمایا کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے جبکہ اس کی شرمگاہ پر اس کپڑے کا کوئی حصہ نہ ہو۔