المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
حدیث نمبر: 9170
وَبِهِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ . عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ مُسْتَتِرَةٌ بِقِرَامٍ فِيهِ صُورَةُ تَمَاثِيلَ ، فَنَقَضَهَا ثُمَّ قَالَ : إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللهِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے ایک باریک پردہ لٹکا رکھا تھا جس میں جاندار مورتوں کی تصویریں بنی ہوئی تھیں، آپ ﷺ نے اسے پھاڑ ڈالا، پھر فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی تخلیق کی نقالی کرتے ہیں۔“