المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُصْعَبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مصعب ہے۔
حدیث نمبر: 9168
وَبِهِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ . عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ ، فَمَضَى حَتَّى دَخَلَ بَيْتَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ - وَهُوَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ - فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بُرْدَ حِبَرَةٍ ، وَكَانَ مُسَجًّى بِهِ ، وَنَظَرَ إِلَى وَجْهِهِ ، وَأَكَبَّ عَلَيْهِ يُقَبِّلُهُ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں سے خطاب کر رہے تھے، آپ رضی اللہ عنہ آگے بڑھتے گئے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے اس گھر میں داخل ہوئے جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی تھی، اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا گھر تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کے چہرۂ مبارک سے وہ دھاری دار یمنی چادر ہٹائی جس سے آپ ﷺ کو ڈھانپا گیا تھا، آپ ﷺ کے چہرے کو دیکھا اور اس پر جھک کر آپ ﷺ کو بوسہ دینے لگے۔