المعجم الأوسط
باب الشين— حرفِ شین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ شَبَابٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام شباب ہے۔
حدیث نمبر: 3667
حَدَّثَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْخَمْرُ أُمُّ الْخَبَائِثِ فَمَنْ شَرِبَهَا لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلَاتُهُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ، فَإِنْ مَاتَ وَهِيَ فِي بَطْنِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، چنانچہ جس نے اسے پیا اس کی نماز چالیس دن تک قبول نہیں کی جائے گی، پھر اگر وہ اس حال میں مر گیا کہ شراب اس کے پیٹ میں تھی تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ولید بن عبادہ رحمہ اللہ سے حکم بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن ربیعہ منفرد ہیں۔“