المعجم الأوسط
باب الزاي— حرفِ زاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ زُبَيْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام زبیر ہے۔
حدیث نمبر: 3604
حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ صُرَّتَانِ : إِحْدَاهُمَا مِنْ ذَهَبٍ ، وَالْأُخْرَى مِنْ حَرِيرٍ ، فَقَالَ : هَذَانِ حَرَامٌ عَلَى الذُّكُورِ مِنْ أُمَّتِي ، حَلَالٌ لِلْإِنَاثِ مِنْ أُمَّتِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
كذا في طبعة دار الحرمين : ( أحدهما ) والمثبت من طبعة الطحان وهو الموافق للسياقترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اس حال میں کہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں دو پوٹلیاں تھیں، ایک سونے کی اور دوسری ریشم کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے عمرو بن جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں داود بن سلیمان منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں (أحدهما) ہے، جبکہ جو لفظ درج کیا گیا ہے وہ طحان کے نسخے سے لیا گیا ہے اور وہی سیاقِ کلام کے موافق ہے۔