المعجم الأوسط
باب الزاي— حرفِ زاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ زَكَرِيَّا باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام زکریا ہے۔
حدیث نمبر: 3602
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ قَادِمٍ ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ فِي قُلُوبِ الْعِبَادِ ، فَوَجَدَ قَلْبَ مُحَمَّدٍ خَيْرَ قُلُوبِ الْعِبَادِ ، ثُمَّ اطَّلَعَ فِي قُلُوبِ الْعِبَادِ بَعْدَ قَلْبِ مُحَمَّدٍ فَوَجَدَ قُلُوبَ أَصْحَابِهِ خَيْرَ قُلُوبِ الْعِبَادِ ، فَاخْتَارَهُمْ لِدِينِهِ ، يُقَاتِلُونَ عَلَى دِينِهِ ، فَمَا رَآهُ الْمُسْلِمُونَ حَسَنًا فَهُوَ عِنْدَ اللهِ حَسَنٌ ، وَمَا رَأَوْهُ سَيِّئًا فَهُوَ عِنْدَ اللهِ سَيِّئٌ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے بندوں کے دلوں میں جھانکا تو محمد ﷺ کے دل کو تمام بندوں کے دلوں میں سب سے بہتر پایا۔ پھر محمد ﷺ کے دل کے بعد دوسرے بندوں کے دلوں میں نظر فرمائی تو آپ ﷺ کے صحابہ کے دلوں کو تمام بندوں کے دلوں میں سب سے بہتر پایا، چنانچہ انہیں اپنے دین کے لیے چن لیا، وہ اس کے دین کی خاطر جنگ کرتے ہیں۔ لہٰذا جس چیز کو مسلمان اچھا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھی ہے، اور جس چیز کو وہ برا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی بری ہے۔“