المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَامِدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حامد ہے۔
حدیث نمبر: 3539
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : زَعَمَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُرْوَةَ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ ، يَقُولُ : لَقَدْ رَأَيْتُ بَكْرَ ابْنَيْ مَغْفَلَةَ صَاحِبِنَا ذَلِكَ ، وَأَنَا غُلَامٌ فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى رَكَضَنِي . يَعْنِي : قَضَاءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقَسَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ ، إِلَّا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”میں نے ہمارے اُس ساتھی (کی دیت) کے اونٹوں میں سے ایک جوان اونٹ دیکھا، اس وقت میں لڑکا تھا، میں اس کے قریب گیا تو اس نے مجھے لات مار دی۔“ اس سے مراد قسامہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یونس سے عنبسہ بن خالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور احمد بن صالح اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“