المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَبُّوشٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حبوش ہے۔
حدیث نمبر: 3534
حَدَّثَنَا حَبُّوشُ بْنُ رِزْقِ اللهِ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ لِي مَالًا وَعِيَالًا ، وَإِنَّ لِأَبِي مَالًا وَعِيَالًا وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَأْخُذَ مَالِي إِلَى مَالِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُوسُفَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس مال ہے اور اہل و عیال ہیں، اور میرے والد کے پاس بھی مال اور اہل و عیال ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میرا مال لے کر اپنے مال میں شامل کر لیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اور تمہارا مال تمہارے والد کا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یوسف بن ابی اسحاق سے عیسیٰ بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“