حدیث نمبر: 284
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : " دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ ، وَطَعِمْتُ مَعَهُ ، فَقَالَ : اذْكُرِ اللَّهَ ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُبَارَكٍ وَشَرِيكٍ ، إِلا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہے تھے، اور اس کو اپنے اوپر لپیٹے ہوئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔“