حدیث نمبر: 10
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شُرَيْحٍ الْقَاضِي أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا سُورَةُ بْنُ الْحَكَمِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "ثَلاثٌ يُؤْتَوْنَ أُجُورَهُمْ مَرَّتَيْنِ : رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ آمَنَ بِنَبِيِّهِ ثُمَّ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَآمَنَ بِهِ ، وَرَجُلٌ كَانَتْ لَهُ أَمَةٌ ، فَأَعْتَقَهَا ثُمَّ تَزَوَّجَهَا ، وَعَبْدٌ اتَّقَى اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيهِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ حَبِيبٍ ، إِلا سَوْدَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمی ہیں جن کو دوہرا اجر دیا جائے گا، ایک اہلِ کتاب کا وہ آدمی جو اپنے نبی پر بھی ایمان لائے اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پاکر ان پر بھی ایمان لائے، اور دوسرا وہ ہے کہ جس کی ایک لونڈی ہو، وہ اسے آزاد کر کے اس سے شادی کر لے، اور ایک وہ غلام ہے جو اللہ سے بھی ڈرا اور اپنے آقا کے حقوق بھی ادا کیے۔“