حدیث نمبر: 6273
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طُوبَى لِلشَّامِ» قُلْنَا: لِأَيٍّ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لِأَنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ بَاسِطَةٌ أَجْنِحَتَهَا عَلَيْهَا» رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’شام کے لیے خوشحالی ہے۔ ‘‘ ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہ کس وجہ سے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیونکہ رحمن کے فرشتے اس پر اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔