کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: حضرت خالد رضی ا للہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اچھے بندے
حدیث نمبر: 6262
وَعَنْهُ قَالَ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلًا فَجَعَلَ النَّاسُ يَمُرُّونَ فَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ هَذَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟» فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: «نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ هَذَا» وَيَقُولُ: «مَنْ هَذَا؟» فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: «بِئْسَ عَبْدُ اللَّهِ هَذَا» حَتَّى مَرَّ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فَقُلْتُ: خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ. فَقَالَ: «نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ سَيْفٌ مِنْ سيوف الله» رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو لوگ ادھر ادھر پھرنے لگے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: ’’ابوہریرہ! یہ کون ہے؟‘‘ میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: ’’یہ اللہ کا بندہ اچھا ہے۔ ‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پوچھتے: ’’یہ کون ہے؟‘‘ میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: ’’یہ اللہ کا بندہ برا ہے۔ ‘‘ حتیٰ کہ خالد بن ولید گزرے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’یہ کون ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کا بندہ خالد بن ولید اچھا ہے، وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔ ‘‘ حسن، رواہ الترمذی۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6262
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3846)»