حدیث نمبر: 6241
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اسْتَخْلَفْتَ؟ قَالَ: «إِنِ اسْتَخْلَفْتُ عَلَيْكُمْ فَعَصَيْتُمُوهُ عُذِّبْتُمْ وَلَكِنْ مَا حَدَّثَكُمْ حُذَيْفَةُ فَصَدِّقُوهُ وَمَا أقرأكم عبد الله فاقرؤوه» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ خلیفہ مقرر فرما دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر میں نے تم پر خلیفہ مقرر کر دیا اور تم نے اس کی نافرمانی کی تو تم عذاب میں مبتلا ہو جاؤ گے، لیکن حذیفہ جو تمہیں بتائیں اس کی تصدیق کرو اور عبداللہ جو تمہیں پڑھائیں اسے پڑھو۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔