حدیث نمبر: 6240
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ: الْتَمِسُوا الْعِلْمَ عِنْدَ أَرْبَعَةٍ: عِنْدَ عُوَيْمِرٍ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَعِنْدَ سَلْمَانَ وَعِنْدَ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ الَّذِي كَانَ يَهُودِيّا فَأسلم فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّهُ عَاشِرُ عَشَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: چار اشخاص سے علم حاصل کرو، عویمر ابودرداء سلمان، ابن مسعود اور عبداللہ بن سلام سے اور عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ یہودی تھے، پھر اسلام قبول کیا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’آپ دس جنتیوں میں سے دسویں ہیں۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔